Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا وائرس :راولپنڈی کے مزید 8 علاقے آج سیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی :کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر راولپنڈی کے مزید 8...
شائع 30 جون 2020 10:29am

راولپنڈی :کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر راولپنڈی کے مزید 8 علاقے آج سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،22 علاقے پہلے سے ہی اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل ہیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی سنگین ہوتی صورتحال کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈان کے تحت راولپنڈی کے مزید8 علاقے آج سیل کئے جائیں گے ، جن میں گلزار قائد، خیابان سرسید،ڈھوک علی اکبر،مورگاہ ، باڑہ مارکیٹ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔

ان علاقوں میں 10 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا ، صرف اشیا ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ شہر کے 22 علاقے پہلے سے ہی 30 جون تک سیل کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں صورتحال بہتر ہونے پر سیل ہونے والے جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کے بعد تجارتی مرکز بھی کھول دیا گیا جبکہ کچھ سیکٹر اب بھی سیل ہیں ، انتظامیہ کی جانب علاقوں کی سرویلنس جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div