Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راجہ پرویز اشرف پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بھی بری

اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو...
شائع 30 جون 2020 12:12pm

اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بھی بری کر دیا ، عدالت نے دیگر 8ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ایک رینٹل پاور ریفرنس میں بری کیا ہے جبکہ عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8ملزمان کو بری کر دیا ۔

دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ شامل ہیں۔

دوسری جانب نیب نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کے معاملے پر احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کر دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div