Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلناچاہیئے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 30 جون 2020 01:00pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلناچاہیئے،نیب سمیت تمام متنازعہ قوانین میں ترامیم کرنا چاہیئے،عوام اب ہمیں آپس میں لڑتانہیں مل کرکام کرتادیکھنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں2020کواصلاحات کا سال بنانا چاہیئے،26فروری کو پاکستان میں پہلا کورونا کیس آیا تھا،اس وقت پاکستان کوروناسےبچانےکی تمام اشیادرآمدکررہاتھا،5مارچ کوہینڈسینیٹائزرشارٹ ہوگئے،5مارچ کو میڈ ان پاکستان کا پراجیکٹ شروع کیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل انجنئیرنگ نہ ہونے کے برابر ہے،میڈان پاکستان کے تحت وینٹی لیٹرزبنائےگئے،پہلی کھیپ جمعےتک این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشل ریفارمز،نیب قوانین میں تبدیلی ہونی چاہیئے،ہم نے پرانے سیٹھوں اور سرمایہ داروں پر بہت خرچ کرلیا،اب ہمیں نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیئے،اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلناچاہیئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کوقومی ایجنڈےپراتفاق کرنا چاہیئے،نیب سمیت تمام متنازعہ قوانین میں ترامیم کرنا چاہیئے،عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں مل کرکام کرتادیکھناچاہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div