Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری ،جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دالحکومت میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی...
شائع 30 جون 2020 01:11pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دالحکومت میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل چوہدری تنویر اخترکی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مندر کی تعمیر پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں مندر کی تعمیر کلئےح دی گئی زمین واپس لی جائے، سید پور ویلج میں پہلے سے مندر موجود ہے،حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی، ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟، اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔

عدالت نے مندر کی تعمیر فوری روکنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div