Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی میں سپر ہائی وے پر بڑی مویشی منڈی قائم

کراچی میں سپر ہائی وے پر بڑی مویشی منڈی قائم کردی گئی، کورونا...
شائع 30 جون 2020 01:11pm

کراچی میں سپر ہائی وے پر بڑی مویشی منڈی قائم کردی گئی، کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

عید قرباں کے قریب آتے ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں سپر ہائی وے پر مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے۔

منڈی میں کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سینیٹائزر گیٹ لگائے گئے ہیں جگہ جگہ بینرز بھی آویزاں ہیں جبکہ لاوڈ اسپیکر سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

مویشی منڈی میں اندرون ملک سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، بیوپاری اپنے جانور لے کر منڈی پہنچ رہے ہیں، بیوپاریوں نے منڈی میں سہولیات نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا ہے۔

مویشی منڈی ابھی خریدار کم ہیں لیکن جو جانور لینے کیلئے پہنچ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس بار جانور بہت مہنگا ہے ۔

کورونا وائرس سے جہاں ملک کے دیگر شہروں میں لگی منڈیوں کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں وہیں شہر قائد میں لگنے والی منڈی میں بھی صورتحال دیگر منڈیوں سے مختلف نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div