Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بھارت کو کشمیریوں پرظلم اورحقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دنیا پرواضح کیا ہے کہ بھارت کو...
اپ ڈیٹ 30 جون 2020 08:40pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے دنیا پرواضح کیا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پرظلم اورحقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا،بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیرکےغیر قانونی الحاق کوشش کی،اب بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے غیرقانونی طور پر اپنے 25 ہزارشہریوں کو کشمیرکا ڈومیسائل جاری کیااور ان بھارتی اقدامات سے کشمیر کو حاصل شدہ عالمی حقوق مزید سلب ہوں گے،غیرمقامی افراد کو ڈومیسائل کا اجرا ءبین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ کشمیریوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے لہذا بھارت کو اس غیرقانونی ناقابل قبول اقدام سے ہرصورت روکنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اورجنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہےاوریہ کہ میں نے اس بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیاجبکہ دنیا کے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے کررہا ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div