Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'کوئی شک نہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں بھارت ملوث ہے'

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے پاکستان اسٹاک اکسچینج میں شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں اورگارڈز کوخراج تحسین پش کیا.
اپ ڈیٹ 30 جون 2020 11:31pm
وزیر اعطم عمران خان
وزیر اعطم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کوئی شک نہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نے پاکستان اسٹاک اکسچینج میں شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں اورگارڈز کوخراج تحسین پش کرتےہوئےکہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرکےایک بہت بڑے سانحے سے بچا لیا کیونکہ بھارت نےپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کےلئے یہ بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ ہمںر کوئی شک نہںر یہ منصوبہ بھارت سے ہوا ہے اور پچھے دو مہنے سےکابینہ اور وزرا کو بتایا ہوا ہے کہ ہماری جتنی بھی ایجنسیز ہیں وہ ہائی الرٹ پر تھیں۔ ہماری ایجنسیز نےکم از کم دہشتگردی کی چار بڑی کوششوں کوناکام بنا دیا جن میں سے دو اسلام آباد کے ارد گرد تھے۔اس کی پوری تیاری ہم نے کرکےرکھی ہوئی تھی لیکن میں ان شہداء کے ساتھ ساتھ بھرپور تیاری رکھنے پر خفیہ ایجنسیز کو بھی خراج تحسن پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہااپوزیشن کی باتوں سےمجھ پرفرق نہیں پڑتا۔ان لوگوں کا اگلا پچھلا سب پتا ہے۔مسلم لیگ ن خود کولبرل اور ہمیں مذہبی جماعت کہتی ہے۔مسلم لیگ ن لبرلی کرپٹ ہے۔پاکستان کو دشمنوں سےزیادہ نقصان لیڈر شپ نےپہنچایا۔یہ باہرجاکرکہتےہیں ہم لبرل ہیں،ہمیں بچائیں۔ہمیں نہ بچایا گیا تو انتہاپسند پاکستان پر قابض ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا نوازشریف نےاسمبلی میں کھڑے ہوکردستاویزدیکھائی تھیں۔نوازشریف ہماری تحریک کی وجہ سےسپریم کورٹ پہنچے۔سپریم کورٹ میں پتاچلا کہ دستاویز جھوٹ تھے۔قوم اچھےاوربرےکی تمیزختم ہوجانے پرمرجاتی ہے۔ملک کاوزیراعظم دوسرےملک میں نوکری کررہاتھا۔ملک کا ایک وزیربیرون ملک میں5سال تک نوکری کرتارہا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پہلےان لوگوں نےملک کوکنگال کیا اب ہمیں نکالنےکی بات کررہےہیں۔ملک کوکنگال کرنےوالےکہتےہیں موجودہ حکومت ناکام ہوچکی۔20دن میں ہی حکومت کوناکام کہنا شروع کردیا گیا۔دبئی سےانکےخلاف ثبوت مل رہےہیں۔حکومت نےمدت پوری کی توان کاسب کچھ سامنے آجائےگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنےگھرمیں رہتا ہوں اورتمام اخراجات خود اٹھاتا ہوں۔چاہتاہوں کہ کبھی اپنے نظریئےپرسمجھوتا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے کہالاک ڈاؤن لاک ڈاؤن کہنےوالوں کویہ نہیں پتاکہ غریب بستوں میں لوگ کیسےرہتےہیں۔ موجودہ دورملکی تاریخ کا سب سے مشکل ترین وقت ہے۔مشکل وقت سےنکل کرپاکستان پوری دنیا کےلئے مثال بن جائےگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مشرف کی جانب سےدیئےگئےاین آر او کےبعدملک لوٹا گیا۔مجھے کرسی چھن جانے کا کوئی ڈر نہیں۔اگرمیں مائنس ہوبھی گیا تو نیچے کوئی نہیں بچے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div