Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات

وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی
شائع 30 جون 2020 09:13pm
وزیر اعطم عمران خان- فائل فوٹو
وزیر اعطم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر،صالح محمد، یعقوب شیخ ،احمد حسین دیہڑاورپی ٹی آئی کی خواتین اراکین کی ملاقات۔اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل ،، ترقیاتی پروگرام ، ضروریات اورعوامی توقعات سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر،صالح محمد،یعقوب شیخ اوراحمد حسین دیہڑنے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل،ترقیاتی پروگرام, ضروریات اورعوامی توقعات سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔جبکہ وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

خواتین اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد دی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔اراکین نے کرپشن کے خلاف مہم پربھرپورحمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعطم نے کہا کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردارہے۔خواتین اراکین نے اپنے حلقوں سے متعلق اور خصوصی طورپرملک میں خواتین کودرپیش تعلیم،صحت اور روزگار کے مسائل پروزیراعظم کو آگاہ کیا اورتجاویز پیش کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div