Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یورپی یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنےکی اجازت دیدی

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی کاوشوں سےیورپی یونین نے پاکستان...
شائع 01 جولائ 2020 09:22am

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی کاوشوں سےیورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے ) کو3جولائی تک آپریٹ کرنےکی اجازت دے دی،اجازت بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کو واپس لانے کیلئےدی گئی۔

حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں،یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی میں نرمی کردی گئی، آج سے 3جولائی تک برطانیہ اوریورپ پروازیں لے جانے اوراوور فلائنگ کی اجازت مل گئی۔

یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے یکم جولائی سےفضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی آئی اے نے یورپ کی تمام پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں تھیں تاہم اب حکومتی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں ۔

سیکرٹری خارجہ کی جانب سے ہنگامی طورپرتمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا گیا جبکہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیرمسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں ،جس کے بعد یورپین یونین نے پی آئی اے کو4 روز تک فضائی آپریشن آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

یورپین یونین نے پی آئی اے کو4 روز کیلئے برطانیہ اوریورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی جبکہ دیگر پروازوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رعایت بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کو واپس لانےکیلئےدی گئی، اوسلو،میلانو اور پیرس میں فضائی آپریشن کی اجازت دی گئی۔

پی آئی اے اگلے ہفتے اپیل کرے گی،پی آئی اے کو اوور فلائنگ کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین نے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6ماہ کیلئے معطل کردیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div