Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 213,470ہوگئی

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 09:50am

لاہور،کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد213,470 ہوگئی جبکہ4,395افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار133نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ13ہزار470ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج یکم جولائی بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید945نئے مریض سامنے آئےجبکہ39ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 761،اسلام آباد میں137،آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے19کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 35،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2،2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 84ہزار640ہوگئی جبکہ پنجاب میں76ہزار262افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں26ہزار598،اسلام آباد میں12ہزار912، بلوچستان میں10ہزار476 ،گلگت بلتستان میں1489اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1093کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید91مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4395ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1762افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1377،خیبرپختونخوا میں 951،اسلام آباد میں128،بلوچستان میں121اور آزاد کشمیر میں 30اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 26ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 08ہزار 273مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 2,741مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,299افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح50 فیصد ہوگئی ۔

پاکستان میں اب تک 1لاکھ 802مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، ملک بھرکے 768 اسپتالوں میں اس وقت 5 ہزار50 کورونا مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 491 وینٹی لیٹرپرہیں اس وقت ملک کے اسپتالوں میں 1ہزار562 وینٹی لیٹردستیاب ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار133افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ05ہزار510افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div