پاکستان اور بھارت کی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ
پاکستان اور بھارت کا قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا کے 21 مئی 2008 کے پاک بھارت معاہدہ کے تحت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا،بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ کردیا گیا-
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی تحویل میں 324 بھارتی قیدی ہیں ۔ جس میں 270 ماہی گیر جبکہ 54 سول بھارتی قیدی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں 362 پاکستانی قیدی ہیں،بھارتی جیلوں میں 265 سویلین اور 97 ماہی گیرہیں۔ 15 سویلین اور 47 پاکستانی ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا پاکستان ان قیدیوں کئ فوری رہائی کامطالبہ کرتا ہے،انہوں مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے 77 سویلین اور 113 ماہی گیروں کے لئے قونصلر رسائی کامطالبہ بھی کیاہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔