Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہم منصب جام کمال سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ...
شائع 01 جولائ 2020 08:51pm

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔

وزیراعلٰی عثمان بزدار کا کہناتھا کہ بلوچستان کے طلبا و طالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے کورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے گھر پہنچ کر تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ؑعثمان بزدار نے لاہور ایئرپور پر اپنے ہم منصب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں ۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ نئے پاکستان کی تومیر و ترقی کیلئے دونوں صوبے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جس کے بعد دونوں وزرائے اعلیٰ کورونا سے شہید ہونے والے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ گئے اور اظہار تعزیت کی اور شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقعے پر ان کیساتھ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔