Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی فوج کی درندگی، عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی فوج کی درندگی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان...
شائع 01 جولائ 2020 10:12pm

پاکستان نے بھارتی فوج کی درندگی کو عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کردیا،ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

گفتگو میں انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر سے بچے کی جو ویڈیو اورتصویر سامنے آئی ہے وہ انتہائی دالخراش ہے،بہت تکلیف ہوئی۔مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے تمام حدیں پارکردیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ آج کے واقعے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کے لیے انسانیت اورانسانی قدروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ معاملے کو عالمی سطح پراُٹھایا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کوپابند کرے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

عائشہ فاروقی کاکہنا تھا کہ بچے کے سامنے دادا کو مارناسفاکیت کی انتہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے تمام حدیں پارکردیں۔