Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237,489ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2020 09:25am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 237,489ہوگئی جبکہ4,922افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار980نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ37ہزار489 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 8جولائی بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1067نئے مریض سامنے آئےجبکہ34ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 930،اسلام آباد میں93،آزاد کشمیر میں36اور گلگت بلتستان میں کورونا کے8کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 30اور آزاد کشمیر میں 4مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد97ہزار626ہوگئی جبکہ پنجاب میں83ہزار599افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں28ہزار681،اسلام آباد میں13ہزار650، بلوچستان میں10ہزار919 ،گلگت بلتستان میں1595اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1419کیسز سامنے آچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید83مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد4922ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1929افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1614،خیبرپختونخوا میں 1045،اسلام آباد میں140،بلوچستان میں124اور آزاد کشمیر میں 40اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث 30ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے91ہزار602 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,236مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے6,608فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 40ہزار 965مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار951کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار980افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ67ہزار104افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div