Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے کی خریداری کا امکان

چین کی تاریخ کے سب سے جدید ترین جنگی طیارے جے 35 کا منصوبہ تکمیل ...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2020 12:38pm
— Credit: Xinhua / Alamy Stock Photo
— Credit: Xinhua / Alamy Stock Photo

چین کی تاریخ کے سب سے جدید ترین جنگی طیارے جے 31 کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جے 31 جنگی طیارے 2021 تک باقاعدہ طور پر پروازوں کا آغاز کر دے گا۔ جبکہ اس طیارے کی پروڈکشن 2025 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

چین کی جانب سے تیار کیے جانے والا ففتھ جنریشن جے 31 جنگی طیارہ امریکا کے ایف 35 اسٹیلتھ طیارے کی ٹکر قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے 31 منصوبے کی تکمیل سے چینی فضائیہ بے انتہاء طاقتور ہو جائے گی۔

اس منصوبے کی تفصیلات سب سے پہلے 2012 میں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد امکان تھا کہ چین یہ منصوبہ 2019 تک مکمل کر لے گا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

اب چین اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان بھی اس جنگی طیارے کا خریدار بن سکتا ہے۔

بھارت کی جانب سے فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں اور روسی طیاروں کی خریداری کے بعد خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان بھی چینی جنگی طیارے خرید سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے تیار کیے جانے والا جے 31 جنگی طیارے اسی کیٹیگری کے دیگر جنگی طیاروں کے مقابلے میں کم قیمت ہے۔

امریکا کے ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 79 ملین ڈالرز، فرانسیسی رافیل طیارے کی قیمت 77 ملین ڈالرز جبکہ چینی جے 31 کی قیمت 70 ملیں ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div