کوروناکی روک تھام:لاہور کے7نئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ
لاہور:کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 7نئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔
پنجاب کے شہر لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 7 نئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا،ان علاقوں میں کورونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہو رہی ہے ۔
ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے کیا جائے گا، مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ان علاقوں میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے، ای ایم ای سوسائٹی شامل ہے۔
اسی طرح واپڈا ٹاون (مکمل)، جوہر ٹاؤن سی بلاک ،چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق ان تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 877 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ، ان علاقوں میں پچھلے 14 دنوں میں 376 مریض رپورٹ ہوئے،جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔