کورونا کیسز میں کمی:اسلام آباد کے 4 سیکٹرز کو ڈی سیل کرنےکافیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات...
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،کورونا کیسز میں کمی آگئی، اسلام آباد کے 4 سیکٹرز کو آج ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کم ہونے لگے،ایک دن کے دوران شہر میں صرف 63 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد کے سیکٹرز جی7 ٹو، جی6 ون، جی6 ٹو اور جی10 فور کو آج ڈی سیل کردیا جائے گا، چاروں سب سیکٹرز کو شام تک ڈی سیل کردیا جائے گا۔
واضح رہےکہ تینوں علاقوں کو 14 روز قبل کورونا کیسز میں اضافے پر سیل کیا گیا تھا۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔