عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 4برس بیت گئے

کراچی :دنیا بھر کے مظلوم، بے سہارا اور یتیموں کا سہارا بنے والے...
شائع 08 جولائ 2020 12:08pm

کراچی :دنیا بھر کے مظلوم، بے سہارا اور یتیموں کا سہارا بنے والے عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے 4برس بیت گئے۔

انسانی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کردینے والے عبدالستار ایدھی نے28فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے بانٹواں خاندان میں آنکھ کھولی،انہوں نےقیام پاکستان کے بعد کراچی ہجرت کی۔

ابتدائی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنےوالے عبدالستار ایدھی نے 1957 میں کھارادر میں ڈسپنسری قائم کرکے غریبوں کی خدمت کا آغاز کیااور زندگی کی آخری سانس تک یہی فریضہ انجام دیتے رہے۔

ہزاروں یتیم بچوں کے والد بنے،بے سہارا کو سہارا دیا،لاوراث چھوٹے گئے بچوں کو ایدھی صاحب نے گلے لگایا،بے سہارا لڑکیوں کی شادیاں کرائیں۔

کراچی میں لاوارث لاشوں کی تدفین ہویا 2005 کے زلزلہ متاثرین یا پھر سونامی اور نیپال زلزلے سے متاثرہ افراد،ایدھی صاحب سب سے پہلے مدد کیلئے حاضر رہے۔

عبدالستار ایدھی نے جو کام کیا لازوال کیا،ایک ایمبولنس سے سفر شروع کیا تو دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس بنادی،آج ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس ہیلی کاپٹر اور طیارہ بھی موجود ہے۔

آٹھ جولائی 2016 کو دکھی انسانیت کا یہ خادم دنیا فانی سے کوچ کرگیامگر ایدھی فاونڈیشن کی صورت میں ایدھی صاحب کا مشن جاری ہے۔