Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صوابی میں پولیس مقابلہ ، فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید،ملزم ہلاک

صوابی میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان پولیس مقابلے کے...
شائع 08 جولائ 2020 01:01pm

صوابی میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہیداور2اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نصیر ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق کالوخان کے علاقے احدکلے میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی کے 2گن مین بھی زخمی ہو گئے ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نصیر ہلاک جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال ایک فرض شناس افسر تھے جنہوں نے خون سے بہادری اور جرأت کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div