پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ایک گواہ پر جرح مکمل

عدالت نے خواجہ برادران کو جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
شائع 08 جولائ 2020 07:14pm

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں آج ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو ایمبولینس میں احتساب عدالت لایا گیا۔

قیصر امین بٹ کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل کورونا کی وجہ سے بیان دینے کے قابل نہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے دیگر گواہ پر جرح کےلئے خواجہ برادران کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

عدالت نے خواجہ برادران کو جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔