Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 286,674 753
DEATHS 6,139 10
Sindh 124,929 Cases
Punjab 94,865 Cases
Balochistan 12,044 Cases
Islamabad 15,323 Cases
KP 34,947 Cases

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد248,872ہوگئی جبکہ5,197افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 2ہزار521نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ48ہزار872 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 12جولائی بروزاتوار کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید737نئے مریض سامنے آئےجبکہ27ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 565،اسلام آباد میں96،آزاد کشمیر میں32، گلگت بلتستان میں28 اور سندھ میں کورونا کے 16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 21،اسلام آباد میں 5اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کےمریضوں کی تعدادایک لاکھ 03ہزار 836ہوگئی جبکہ پنجاب میں86ہزار556افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں30ہزار078،اسلام آباد میں14ہزار023، بلوچستان میں11ہزار157 ،گلگت بلتستان میں1658اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1564کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید74مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5197ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2006افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1747،خیبرپختونخوا میں 1087،اسلام آباد میں152،بلوچستان میں126اور آزاد کشمیر میں 43اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث36ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ86ہزار975 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,118مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,566فراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 1لاکھ 56ہزار 700مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24ہزار211کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار521افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ62ہزار638افراد کے ٹیسٹ کے2 جا چکے ہیں۔