'کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ فیول کی عدم فراہمی نہیں'

وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ فیول کی عدم فراہمی نہیں۔ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ سے نتھی کرنا درست نہیں۔
شائع 12 جولائ 2020 09:19pm

وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ جوڑنا کراچی کے عوام سے حقائق چھپانے کے مترادف ہے۔

وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ فیول کی عدم فراہمی نہیں۔ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ سے نتھی کرنا درست نہیں۔

کے الیکٹرک کو100ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس مل رہی ہے۔ملکی پیداوار کا 80فیصد فرنس آئل کے الیکٹرک کو مل رہا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے سسٹم میں سرمایہ کاری نہیں کی۔وفاق نےکے الیکٹرک کو 1000میگاواٹ بجلی دینےکی آفربھی کی ہے۔بن قاسم پاورپلانٹ چلانے کےلئے مزید500ٹن فرنس آئل کی پیشکش بھی کی لیکن کے الیکٹرک نے اپنے سسٹم کو بہتر نہیں بنایاکہ اضافی بجلی لے سکے۔