Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گلوکار سلمان احمد کو بلاول بھٹو کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑگیا

پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے...
شائع 16 جولائ 2020 12:06am

پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اُرانا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان احمد نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی ایڈٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے چیئرمین پی پی کی تدوین شدہ ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہیں خاتون سے تشبیہ دی گئی تھی اور ساتھ ہی کیپشن درج کی کہ 'ڈیئر ڈائری، جدوں گیدڑ دی موت آندی اے، او شہر وال نسدا اے'۔ یعنی جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔

Blockquote

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'سلمان بھائی افسوس، بہت افسوس، سیاسی رائے سے بھرپور اختلاف کریں لیکن یہ کیا۔۔'

Blockquote

ایک اور معروف اینکر پرسن ناجیہ اشعر نے لکھا کہ 'اپنے حریف کو نیچا دکھانے کے لیے ایک مرد کو عورت سے تشبیہ دیکر مردانگی دکھانا، عورت کی تذلیل کرنا، دراصل وہ گھٹیا سوچ ہے جو تعلیم یافتہ مہذب معاشرے میں بھی پروان چڑھتی رہی ہے۔'

Blockquote

اقرار الحسن نے لکھا کہ ' ابھی مشہور سنگر سلمان احمد کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی بلاول بھٹو زرداری کی ایک فوٹو شاپڈ تصویر دیکھی، جسے میں مینشن بھی کرنا بد تہذیبی سمجھتا ہوں۔'

Blockquote

انہوں نے مزید لکھا کہ 'کسی کی تضحیک کی غرض سے اُسے دوسری صنف میں شامل کرنا انسانیت کی توہین ہے، سلمان احمد کو اسےڈیلیٹ کرکے معذرت کرنی چاہئے'۔

سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے بھی سلمان احمد کے اس عمل کی سختی سے مذمت کی اور اسے شرمناک عمل قرار دیا۔

Blockquote

واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر ہیں اور اکثر پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div