شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد ...
شائع 16 جولائ 2020 12:06pm

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ سے متعلق نیب انکوائریز میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف اور اپنے قائدین کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔