وزیراعظم سے مل کر اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا، عامر لیاقت حسین

کراچی: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور ممبر قومی...
شائع 16 جولائ 2020 06:23pm

کراچی: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر استعفیٰ پیش کردوں گا۔

Blockquote

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں۔ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا'۔