آرمی چیف کی اٹلی کو کورونا سے نمٹنے کےلئے تعاون کی پیشکش

آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وباء سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
شائع 16 جولائ 2020 07:04pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔آرمی چیف نے اٹلی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر آندریاس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وباء سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

ترجمان کے مطابق اٹلی کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔