کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم حکام کے مطابق مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اورمجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مسافر سےمزید تفتیش کی جاری ہے۔
شائع 16 جولائ 2020 07:19pm

کراچی میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ایک مسافرگرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان کسٹم کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرکارروائی کرکے لاکھوں روپے سے زائد مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

کسٹم حکام کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے امریکا سے براستہ ابوظہبی کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان سے موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ مسافر نے اپنی جیبوں 13 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز بھی چھپا رکھے تھے۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اورمجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مسافر سےمزید تفتیش کی جاری ہے۔