پاکستان کو تنہا کرنے والا بھارت خود تنہا ہوچکا ہے،شاہ محمودقریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن...
شائع 17 جولائ 2020 11:43am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارتکاردم دباکربھاگ گئے، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے ،بھارت چین تصادم ، نیپالی پارلیمنٹ کی قرارداد اور بھارت بنگلہ دیش تعلقات واضح ہیں کہ پاکستان کو تنہا کرنے والا بھارت خود تنہا ہوچکا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن تک سفارتی رسائی کی قلعی کھول دی۔

وزیرخارجہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی ، یہ رسائی نہیں چاہتےتھے، ملاقات میں بھارتی سفارتکارکو شیشےپراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا، بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک سیکیورٹی اہلکارکے علاوہ دیگر کو ہٹانے کی بھی پیشکش کی سیکیورٹی کے پیش نظربالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکرلیتے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کوہوگا تاہم یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے ،چین بھارت تصادم میں کئی بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیپالی پارلیمنٹ کوبھی قراردارکےذریعےمطالبات پیش کرنےپڑگئے،بھارت بنگلہ دیش تعلقات میں بھی پہلے جیسے گرمجوشی نہیں ہے پاکستان کوتنہاکرنےوالا خود تنہا ہوچکا ہے ۔