وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں...
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2020 09:37pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے،وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان راوی کنارے شہر بسانے کے منصوبے سمیت دیگر ایشوز بارے بریفنگ میں حصہ لیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے،وزیراعلی پنجاب ملاقات کے دوران وزیراعظم کو جاری منصوبے اور دیگر امورسے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کو راوی کنارے شہر بسانے اور تھل کینال منصوبے بارے بھی بریف کیاجائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم ایک انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے جبکہ عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر اعظم کو صحت کے امور بارے پنجاب کے اقدامات پربریف کریں گی،دورے کے دوران صوبائی وزراٗ کی بھی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔