بیرون ملک پھنسے ہم وطنوں کو واپس لانے کا وعدہ نبھایا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خآن کا کہنا ہے کہ عالمی ہوائی سفر پرعائد بڑی بندشوں کے باوجود ہم نےبیرون ملک پھنسے اپنےشہریوں اور سمندرپار کام کرنے والےپاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ نبھایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے 250,000 پاکستانی وطن واپس لائے گئے۔ میری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی ہر ممکن انداز میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کریں گے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان ایک انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم کو صحت کے شعبے میں ڈویلپمنٹ پراجیکسٹس بارے بریف کیا جائے گا، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد وزیراعظم کو صحت کے شعبے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بریف کریں گی۔
وزیر اعظم عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں قائد اعظم بزنس پارک شیخورہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، قائد اعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔ قائد اعظم بزنس پارک پہلے صرف گارمنٹس کے لئے تھا اب یہاں دیگر بزنس کی بھی اجازت ہوگی۔
قائد اعظم بزنس پارک میں 200 ایکڑ رقبے پر مشتمل لیبر کالونی ہوگی، سو ایکڑ رقبہ انٹر چینج کے لئے مختص کیا گیا ہے، قائد اعظم بزنس پار ک شروع ہونے سے پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، قائد اعظم بزنس پارک میں 250 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔