'وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے'
وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔
وزیراعظم لاہورکےدورےپرپہنچے جہاں ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے تفصیلی ملاقات کی اور پنجاب کے امور پربات چیت ہوئی۔
عوامی اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن اورایس اوپیزپرزبردست عملدرآمد کروایا۔ حکومتی اقدامات سے کورونا کیسز میں کمی آئی۔ جس کے بعد اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔
وزیراعظم سے پنجاب کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور عثمان بزدار کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں اراکین نے کہا بزدار صوبائی اسمبلی اراکین کو زیادہ قومی اسمبلی کی اراکین کو کم ملتے ہیں۔ ہمارے حلقوں کے مسائل حل نہیں ہوسکے،ترقیاتی اسکیموں سے بھی محروم ہیں۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اراکین کے تحفظات دور کرنے کا حکم دیا اور کہا جو بھی الجھن ہے اسے فوری ختم کیا جائے آئندہ کوئی شکوہ نہ ہو۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔