نواب شاہ میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی ، 6افراد جاں بحق،40 زخمی
نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 40مسافر زخمی ہوگئے۔
تیز رفتار مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی جیسے ہی نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ قاضی احمد پہنچی تو اور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کوچ 2ٹکڑے ہوگئی۔
حادثے میں 6مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 40شدید زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،جنہیں پولیس اور موٹر وے پولیس نے قاضی احمد تعلقہ اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں انتہائی ناکافی سہولیات کے باعث تڑپتے ہوئے مریضوں کو فرش پر لٹا کر امداد دی گئی،اس موقع پر مسافروں نے اسپتال میں ناکافی سہولیات پر احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں اسپتالوں میں جدید سہولیات کے دعوے کئے گئے تھے تاہم بس حادثہ اور اسپتال کے فرش پر تڑپتے زخمیوں اور بھی امداد کی ناکافی سہولیات نے سندھ حکومت کے دعوے عوام کے سامنے کھول کر رکھ دئے ہیں ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔