کشمیریوں کی بھارتی مظالم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیتےرہیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی...
شائع 19 جولائ 2020 11:34am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی مظالم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے،کشمیریوں کو ایک دن ضرورانصاف ملے گا۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں ،آج کےدن کشمیریوں نےپاکستان سےالحاق کی قراردادمنظورکی تھی،کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینےکے عزم کی تجدیدکرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کر رکھا ہے ،کشمیری ہندوتوا نظریے والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے لڑتےرہیں گے،کشمیریوں کی بھارتی مظالم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیتےرہیں گے ،کشمیریوں کو ایک دن ضرورانصاف ملے گا۔