کراچی میں تیزرفتارڈمپر کی موٹر سائیکل سواروں کوٹکر،3افراد جاں بحق
کراچی میں شہید ملت انڈرپاس پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل...
کراچی میں شہید ملت انڈرپاس پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ،حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں علی الصبح شہید ملت انڈرپاس پرتیزتیزرفتارڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ، حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جان سے گئے ۔
جاں بحق افرد کی شناخت 55 سالہ عبدالشکوراور18 سالہ عبدالغفورکے نام سے ہوئی ہوئی، حادثے میں جاں بحق 60 سالہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی،حادثے کا شکار افراد کورنگی بلال کالونی کے رہائشی ہیں ۔
پولیس کے مطابق تیزرفتار ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت فرارہوگیاہے ، اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جارہی ہے جس سے گرفتاری میں مدد مل سکے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔