ملک بھر میں عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی
کراچی سمیت ملک بھر میں عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری جاری ہے، کراچی کے سپر ہائی وے پر عارضی مویشی منڈی میں ڈھائی لاکھ جانور پہنچا دیئے گئے، بارش نے بیوپاریوں کو پریشان کردیا۔
ملک بھر میں عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی،کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی سج گئی۔
ملک بھرسے ڈھائی لاکھ سے جانورمنڈی میں پہنچ چکے ہیں ،دن میں تو منڈی میں رش کم ہوتا ہے تاہم شام ہوتے ہی رش بڑھ جاتا ہے،آج چھٹی کے باعث منڈی خریداروں کا رش ہے،عوام کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں توآسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
گزشتہ دنوں سے جاری بارش اور ناکافی انتظامات سے بپوپاری پریشان ہیں ،منڈی میں اکثر بیوپاری ایس اوپی نظر اندازکرتے نظرآئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔
کورونا کے باعث چھوٹے بچوں اور 50سال سے بڑی عمر کے افراد کو منڈی میں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔