دوہری شہریت کے حامل افراد کی کابینہ مین شمولیت سیکورٹی رسک قرار
وفاقی کابینہ میں دوہری شہریت کے ارکان کے معاملے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کی موجودگی سیکورٹی رسک ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے بیرون ملک سے کنسلٹنٹس کو درآمد کرکے انہیں کابینہ میں شامل کیا۔ وزیراعظم نیازی نے ہر ایشو کی طرح اس معاملے پر بھی یوٹرن لیا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان دوہری شہریت کے حامل افراد کو کابینہ میں شمولیت اور نہ ہی پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت دیتا۔ وفاقی کابینہ میں قومی نوعیت کےحساس فیصلوں میں غیر ملکی شہریت کےحامل افراد کی موجودگی سنگین معاملہ ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ عمران خان کہا کرتے تھے دوہری شہریت کا مطلب حلف وفاداری اسی ملک کےساتھ ہے۔ دوہری شہریت والوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکےعمران خان جرم کےمرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا عمران خان کو پاکستان میں قابل لوگ نہیں ملےجو دوہری شہریت والوں کو معاون بنایا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔