شہبازشریف اوربلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ،سیاسی صورتحال پرگفتگو
لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،لیگی وفد سے ملاقات کی ٹائمنگ بھی سیٹ ہوگئی،آج لاہور میں بیٹھک لگے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے صدر ن لیگ شہبازشریف کی ٹیلی فون پر مزاج پرسی کی اور صحت کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔
شہبازشریف کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کلئے خیرسگالی کا پیغام دیا گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کا 3رکنی وفد آج دوپہر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے لاہوربلاول ہاؤس میں ملاقات کرے گا ۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق شامل ہوں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔