پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 265,083 ہوگئی،5,599افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2020 11:18am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد265,083ہوگئی جبکہ5,599افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار587نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ65ہزار083 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 20جولائی بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید490نئے مریض سامنے آئےجبکہ8ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں398،گلگت بلتستان میں 42،آزاد کشمیر میں 27 اور اسلام آباد میں کورونا کے23کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 4،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 2،2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ13ہزار007ہوگئی جبکہ پنجاب میں90ہزار191افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں32ہزار086،اسلام آباد میں14ہزار599، بلوچستان میں11ہزار436 ،گلگت بلتستان میں1849اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1915کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید31مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5599ہوگئی۔

کوروناکاشکار27مریض اسپتالوں جبکہ 4گھروں میں جاں بحق ہوئے،پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2083افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1993،خیبرپختونخوا میں 1142،اسلام آباد میں159،بلوچستان میں132اور آزاد کشمیر میں 47اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث43ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ53ہزار555 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,552 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,653 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 05ہزار 929مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران19ہزار108کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار587افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17لاکھ40ہزار768افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔