آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق،5زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون...
شائع 20 جولائ 2020 11:01am

آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بدقسمت خاندان شناختی کارڈ بنوانے موہڑی سے کوٹلی جا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا، کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیر نسوڑہ پہاڑی سے نیچے گر گیا ۔

حادثے میں 4افراد جان سے گئے، جن میں ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہے ،جاں بحق افراد میں 90 سالہ عزیز،، 27 سالہ شازیہ، 31 سالہ سدرہ اور ڈیڑھ سالہ نوشال شامل ہیں۔

حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق موہڑہ دھروتی سے ہے، متیں گھر پہنچے پر گاون میں کہرام مچ گیا۔