پنجاب بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کاحکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں آٹے کی ...
شائع 20 جولائ 2020 11:13am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے کی سپلائی کو مارکیٹ میں بہتر بنانے اور آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹے کے تھیلے کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر دستیابی پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔

عثمان بزدار نے آٹا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے،محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیں،ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری گندم کی پسائی کے باوجود آٹے کے تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔