الیکشن کمیشن نےفیصل واوڈکونوٹس جاری کردیا ، یکطرفہ کارروائی کاعندیہ
اسلام آباد:مبینہ دہری شہریت چھپانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرآبی وسائی فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر فیصل واڈا کخلاےف نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کر لیا ۔
چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزاروں کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا کے دلائل دیں، درخواستگزاروں کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر فیصل واڈا کی جانب سے آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کہ فیصل واڈا کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔