نارووال اسپورٹس سٹی کیس: نیب کی ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید مہلت کی استدعا
اسلام آباد:نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے احتساب عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کردی ، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل کیس کی سماعت کی ،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے جونیئر وکیل سکندر اعجاز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
نیب ایک بارپھراحسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائرنہ کرسکا،جس پر حج احتساب عدالت محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کاریفرنس کہاں ہے؟۔
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس پراسس میں ہے کچھ وقت دیا جائے۔
نیب نے احتساب عدالت سے ایک مرتبہ پھر ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید وقت کی استدعا کی تو عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔