ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد:خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان...
شائع 20 جولائ 2020 12:09pm

اسلام آباد:خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

مون سون کے آغازپر ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سب سے زیادہ بارش حافظ آباد میں 92، منگلہ 70، قصور 57، مری 24، بالا کوٹ 30، لاہور 21، کوٹیلی 19 اور اسلام آباد میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز میں اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

اس دوران بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے ، بارش کےساتھ ساتھ گرمی کا راج بھی جاری ہے ، نوکنڈی اور بھکر میں درجہ حرارت 44 اور پشاور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔