وزیراعظم کا عید کے فوری بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“منانے کا فیصلہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“منانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں ایک کروڑ درخت لگا کر شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی ، ملاقات میں ٹائیگر فورس سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔
وزیراعظم نے عیدکےفوری بعد”ٹائیگر فورس ڈے“منانےکافیصلہ کرلیا،ٹائیگرفورس رضا کارملک بھر میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں گےاورنوجوان رضاکارمون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑدرخت لگائیں گے۔
عثمان ڈار کے مطابق وزیراعظم بدھ کونوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیوپیغام بھی جاری کریں گے، جس میں نوجوانوں سےشجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ اوپن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان تیاری کریں،وزیراعظم نئی ذمے داریوں کااعلان کرنے والےہیں،ٹائیگر فورس نےکورونا وبامیں ذمےداریاں زبردست انداز میں نبھائیں،شاندار خدمات پرنوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عثمان ڈار کا مزیدکہنا ہے کہ رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپلی کیشن کے ذریعے اوپن کر دی جائےگی، نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔