کورونا از خود نوٹس کیس : حکومت کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد:کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت نے پیش...
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2020 03:37pm

اسلام آباد:کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،جس میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے ایک اضافی تنخواہ کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

رپورٹ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا، اضافی تنخواہ کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ، صوبے عدالتی احکامات کی روشنی میں اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق صوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں، صوبے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی پر انفرادی رپورٹس جمع کرائیں گے۔