وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ...
شائع 20 جولائ 2020 02:32pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دوہری شہریت پر بات ہوگی ، کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے ، کابینہ مقبوضہ کشمیر، ایل او سی کی صورتحال اور کووڈ، 19 پر غور کرے گی جبکہ عید الاضحیٰ پر تیار کردہ ایس او پی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں معاونین خصوصی،مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات اور دوہری شہریت پر بات ہو گی۔

وفاقی کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ، 5 وزارتوں اور ڈویژنوں کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کےلئے پیش کئے جائیں گے، کمپنیز ایکٹ 2017 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق لیمٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم ، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ دوسرا ترمیمی بل میں مزید مجوزہ ترامیم اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ ضابطہ فوجداری کوڈ 1898 میں تحقیقاتی اختیارات میں ترمیم کی منظوری بھی دے گی ، منی لانڈرنگ کا قانون مزید سخت کرنے کیلئے نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 1997 میں ترمیم کو منظور کی جائے گی۔