بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول(ایل او سی )پر بلااشتعال...
راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول(ایل او سی )پر بلااشتعال فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پرایک بارپھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔