'حکومت کو صرف حکومت کے اندر سے خطرہ ہے'
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹی کانفرنس کوحلوہ پارٹی کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو صرف حکومت کے اندر سے خطرہ ہے ۔غیر منتخب لوگ اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکتے تو کابینہ کا حصہ کیسے ہوسکتے ہیں۔
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی صحافیوں سے غیررسمی ملاقات ہوئی۔
فواد چوہدری نے ایک بار پھرحکومتی کارگردگی کو اندرونی اختلافات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ حکومت کو صرف حکومت کے اندر سے خطرہ ہے۔ ن لیگ کو یہ پتہ نہیں اسے لیڈ کون کررہا ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی حلوہ پارٹی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا پارلیمانی نظام میں غیر منتخب لوگ اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکتے توکابینہ کا حصہ کیسے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا پی ٹی وی کے پاس کوئی بزنس پلان نہیں لیکن فیس بڑھا دی۔بولے کابینہ کے پاس پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کا اختیار نہیں۔ یہ اختیاراسمبلی کے پاس ہے،کابینہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا سول ڈیفنس آر اینڈ ڈی شروع کردیا ہے۔ڈرونز کے ذریعے اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کےلئے اسلام آباد کے دس تھانے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔