'کوئی مشیر غیرملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایاجائےکہ قانون کہاں ٹوٹا'

زلفی بخاری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔
شائع 20 جولائ 2020 08:54pm
معاون خصوصی زلفی بخاری- فائل فوٹو
معاون خصوصی زلفی بخاری- فائل فوٹو

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا۔شہبازگِل،معید یوسف،ندیم افضل چن کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں ۔فرض کیجیے کوئی مشیرغیرملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ دوہری شہریت کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا۔شہباز گِل، معید یوسف، ندیم افضل کے پاس غیرملکی پاسپورٹ نہیں۔فرض کیجئے کوئی مشیر غیر ملکی رہائش رکھتا ہے تو بتایا جائے کہ قانون کہاں ٹوٹا؟؟

زلفی بخاری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کسی کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم کی دعوت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں قانون سازی متوقع ہے۔وزیراعظم کی زبردست حکمتِ عملی کے باعث کرونا سے کم نقصان ہوا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی حکمتِ عملی پر فخر ہونا چاہیئے۔اوور سیز پاکستانی غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ایسی کسی سرمایہ کاری کی حکومت ذمہ دار نہ ہو گی۔کسی غیر قانونی کام سے لینا دینا نہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی ڈاؤن سائزنگ واپس نہیں ہو گی۔بہتر ہے پی ٹی ڈی سی ملازمین گولڈن ہینڈ شیک لیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھاتوڑ پھوڑ احتجاج سے پی ٹی ڈی سی اصلاحات نہیں رکیں گی۔

جہانگیر ترین کے بارے ایک سوال پر کہ کیا 'جہانگیر ترین وزیراعظم سے ناراض ہیں' تو انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ ناراض وزیراعظم کو ہونا چاہیئے یا جہانگیر ترین کو؟؟ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی نوازشریف سے ملاقات کا علم نہیں۔جہانگیر ترین کے معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ۔