سنتھیا رچی کیس: سماعت 25 جولائی تک ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔
شائع 20 جولائ 2020 09:09pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کےخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پرسماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔

سنتھیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے درخواست کی تھی کہ سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کیا جائے۔جس پروزارت داخلہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کا ویزا ایکسپائر نہیں ہوا ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی تاریخ عید کے بعد دینے کی درخواست کی گئی جس پر جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں اتنی لمبی تاریخ نہیں ہوسکتی۔

اس موقع پرعدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی اور کیس میں دونوں فریقین کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا۔